(24نیوز) احتساب عدالت کوئٹہ نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔
کوئٹہ کی احتساب عدالت نے مہرگڑھ ورثہ بحالی فنڈز میں مبینہ کرپشن کیس میں نواب اسلم رئیسانی کی عدم پیشی پر وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔اس کے علاوہ کیس میں نواب اسلم رئیسانی کے عزیز عبدالنبی رئیسانی کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔عدالت نے نوابزادہ لشکری رئیسانی اور دوستین جمالدینی کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواستیں منظور کرلیں ۔مہرگڑھ کی تزئین اور بحالی کی مد میں فنڈزمیں مبینہ کرپشن کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔