(24نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ پی ڈی ایم کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی پالیسیوں میں بھی کوئی فرق نہیں۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر سراج الحق کا کہناہےکہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں اس پر متفق ہوں ڈئیلاگ کریں کہ الیکشن کیسے شفاف ہو۔پی ٹی آئی حکومت اور پی ڈی ایم کے درمیان صرف نیب کے کیسز پر اختلاف ہے۔پی ٹی آئی کی حکومت اداروں کی وجہ سے ایڈہاک ازم پر چل رہی ہے۔پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے اپنے ایجنڈے ہیں۔ پیپلز پارٹی کسی صورت سندھ حکومت کی قربانی نہیں دے گی۔