(24نیوز)شبلی فراز نے کہا ہے کہ ذاتی مفادات کےلیے بنی پی ڈی ایم کے غبارے سے پہلے ہی ہوا نکل چکی ہے، مولانا اور مریم نواز سیاست کے بارہویں کھلاڑی ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے باؤنسر سے ن لیگ اور مولانا فضل الرحمان کے حکومت کو غیر مستحکم کرنے کا خواب چکنا چور ہوگیا ن ہے۔ان کی سیاسی بے روزگاری میں غیر معینہ مدت کےلئے توسیع ہوچکی ہے۔
سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ مستحق افراد وزیر اعظم کے دل کے انتہائی قریب ہیں، حکومتی پناہ گاہوں اور لنگر خانوں کا قیام اسی سلسلے کی کڑی ہے۔وزیراعظم کی قیادت میں عوام کی فلاح کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ان کے ویژن کوئی بھوک سے نہیں مرے گا پر عمل کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔