حکومت ملی تو کشمیر کا سودا کرنے پر عمران خان کیخلاف غداری کا مقدمہ قائم کرینگے،احسن اقبال

Dec 30, 2020 | 16:17:PM

(24نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ آج پاکستان کی معیشت اور گورننس تباہ ہو گئی ۔ 2018 میں پنجاب کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا. 2018 میں پنجاب میں عوام نے مسلم لیگ ن کو ووٹ دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق احسن اقبال نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں ن لیگ کے ووٹ کو ردی کی ٹوکری میں پھینکا گیا۔ 2018 کے انتخابات میں ووٹ کی عزت نہیں کی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی ووٹ کو ردی کی ٹوکری میں پھینکا جاتاہے، آئین کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ 

اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران نیازی کشمیر اور کشمیریوں کا غدار، کشمیر کا سوداگر ہے، اگر ہماری حکومت آئی تو کشمیر کا سودا کرنے پر عمران نیازی کے خلاف غداری کا مقدمہ قائم کریں گے۔  انہوں نے کہا کہ میرے چند سوال ہیں، پاکستان جب سے قائم ہوا اس وقت سے بھارت مقبوضہ کشمیر پر قابض ہے، جب سے سلامتی کونسل نے قرار داد پاس کی بھارتی کی کسی حکومت کو کشمیر کی متنازع حیثیت کو تبدیل کرنے کی جرات نہیں ہوئی تھی ۔

انہوں نے مزید کہا 2019 میں اگست کی 5 تاریخ کو مودی سرکاری نے یکطرفہ طور پر کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کردیا، پاکستان میں جمہوری حکومتیں، آمرانہ اور نگران حکومتیں آئیں لیکن بھارت کو کبھی جرات نہیں ہوئی کہ کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کرے۔

مزیدخبریں