بلدیاتی انتخابات پرمطلوبہ جواب نہ ملنے پرالیکشن کمیشن کا اظہار برہمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پنجاب حکومت کو ویلج اور پنچائیت کونسلوں کے ناموں کی منظوری 10 جنوری 2021تک کرنے کی ہدایت کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن ،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب ، ڈائریکٹر ملٹری لینڈ کنٹونمنٹ کی شرکت ۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب الیکشن کے انعقاد کی تاریخوں اور ویلج وپنچایت کے ناموں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو جواب نہ دے سکا ۔
الیکشن کمیشن کا پنجاب حکومت کی جانب سے بلدیاتی انتخابات پر مطلوبہ جواب نہ ملنے پر اظہار برہمی۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو ویلج اور پنچائیت کونسلوں کے ناموں کی منظوری 10 جنوری 2021 تک کرنے کی ہدایت کر دی ۔سیکرٹری الیکشن نے اپنی بریفننگ میں کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ اور ویلج و پنچائیت ایکٹ 4 مئی 2019 کو پنجاب میں نافذ العمل ہوگیا تھا۔
صوبائی حکومت قانون کے مطابق 21 مہینوں کے اندر صوبہ میں لوکل گورنمنٹ کے ادارے قائم کرنے کی پابند ہے،سیکرٹری الیکشن کمیشن صوبے میں الیکشن کا انعقادقانون کے مطابق 3 فروری 2021سے پہلے ہونا ضروری ہے۔ الیکشن کمیشن ویلج اور پنچائیت کونسلوں کے نئے ناموں کی منظوری نہ کرنے پر پرانے ناموں پر حلقہ بندیوں کی اشاعت کردے گا۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کی تاریخوں کے حوالے سے مشاورتی ا جلاس 6 جنوری کو دوبارہ طلب کر لیا ۔