(24 نیوز)لاہور پولیس کی فخریہ پیشکش، '' بینڈ ماسٹر'' کے بعد پیش ہے '' مسٹر مس فٹ ''۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکیورٹی کیلئے باجے والے کے بعد ایک ٹانگ سے محروم کانسٹیبل بھی تعینات کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی سکیورٹی بینڈ باجے سپرد کرپہلے ہی کردی گئی تھی، اب لاہور پولیس نے سکیورٹی کے لئے ایک ٹانگ سے محروم کانسٹیبل بھی تعینات کردیا۔سنگین کوتاہی ، غیر سنجیدگی کے بدترین مظاہرے پر وزیر اعلیٰ برہم ہوگئے۔ سکیورٹی افسران کی سخت سرزنش کی۔ حکام نے نا موزوں تعیناتیاں منسوخ کردیں۔ ملبہ ایس ایس پی کے پی ایس او پر ڈال دیا۔ انسپکٹر زاہد حسین معطل ہونے کے باوجود ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے سرزنش کے بعد سکیورٹی ڈویژن میں تعینات ستر کانسٹیبلز واپس سی سی پی او آفس بلوا لیے گئے، جبکہ بینڈ ماسٹر اور معذور کانسٹیبل کا تبادلہ کینسل کر دیا گیا،سی سی پی او آفس نے سارا ملبہ ایس ایس پی ایڈمن کے پی ایس او زاہد حسین پر ڈال دیا جس پر ایس ایس پی ایڈمن نے زاہد حسین کو معطل کر دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چھوٹے افسر کو کاغذی کارروائی کی حد تک معطل کرکے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی آنکھوں میں دھول جھونکی گئی، معطلی کے باوجود سب انسپکٹر زاہد اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے جبکہ ایس ایس پی ایڈمن اب وزیراعلیٰ کی سکیورٹی کے لئے بھجوائے گئے تمام کانسٹیبلز کا دوبارہ انٹرویو کریں گے۔
بینڈ باجے وا لے کے بعدوزیراعلیٰ کی سکیورٹی پر معذور کانسٹیبل تعینات
Dec 30, 2020 | 18:46:PM