بھارتی کسا ن مودی کیخلا ف 35ویں روز بھی سرا پا احتجا ج 

Dec 30, 2020 | 19:41:PM

(24 نیوز)بھارت میں کسانوں کا تین نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج 35ویں دن بھی جاری ہے، بھارتی حکومت اور کسانوں کے درمیان مذاکرات کا چھٹا دورنئی دلی میں ہورہا ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق کسانوں کا تین نئے زرعی قوانین کی منسوخی کیلئے 35 دن سے نئی دلی کی سرحد پر احتجاج جاری ہے، نئی دلی میں ہونے والے مذاکرات میں کسان تنظیموں کے 40 نمائندگان شامل ہیں۔ترجمان کسان یونین کا کہنا ہے کہ کسان اپنے موقف پر قائم ہیں، زرعی قوانین میں کوئی ترمیم قبول نہیں۔ حکومت نے تین نئے زرعی قوانین منسوخ نہ کئے تو احتجاج جاری رکھیں گے۔واضح رہے کہ حکومت اور کسانوں کے درمیان مذاکرات کے 5 دور ناکام ہوچکے ہیں۔

مزیدخبریں