استعفےسے متعلق شہباز گل کے انکشاف پر حنا پرویز بٹ کاکرا را جوا ب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ کا استعفا سپیکر پنجاب اسمبلی کے پاس پہنچنے کا انکشاف کیا تو حنا پرویز بٹ نے بھی میدان میں آتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل کو جھوٹا قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے انکشاف کرتے ہوئے کہاتھا کہ" ایک رپورٹر دوست سے پتہ چلا ہے کہ حنا پرویز بٹ کا استعفا پنجاب اسمبلی پہنچ گیا ہے اور جلد سپیکر آفس ان کو بلا کر اس استعفے کی تصدیق کرنے کے بعد اسے قبول کرے گا۔شہباز گل نے کہا کہ انہوں نے مذاق سمجھ رکھا تھا،مریم کو سوشل میڈیا کی وزیراعظم بنایا ہوا تھا اورسوشل میڈیا پر استعفے دے رہے تھے،اب پتہ چلے گا۔
جھوٹے پہ لعنت ???????? https://t.co/rhMqYWVpbW
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) December 30, 2020
ڈاکٹر شہباز گل کے انکشاف پر حنا پرویز بٹ خود میدان اتر آئی ہیں اور ٹو یٹ کیا کہ "وہ رپورٹربھی آپ جیسا جھوٹا ہی ہوگا، پی ٹی آئی کے وزیر اور مشیر دو نمبری سے باز نہیں آتے، ہمارے استعفے پارٹی کے پاس موجود ہیں، جس دن پارٹی حکم دےگی ہم اسمبلی میں نہ صرف استعفے دیں گے بلکہ منظور کرا کر آئیں گے ، پی ٹی آئی کی طرح ڈرامے نہیں کریں گے۔اپنے دوسرے ٹویٹ میں حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ "یہ جھوٹ ہے اس میں کوئی صداقت نہیں، ہمارے استعفے پارٹی کے پاس جمع ہیں، آج مجھے اندازہ ہوا کہ پی ٹی آئی کے مشیر اور وزیر عمران خان کے کہنے پر کس قدر جھوٹ بولتے اور پروپیگنڈا کرتے ہیں۔میں نے اپنا استعفاپارٹی قیادت کو جمع کرایا ہے،شہبازگل کو جھوٹا پروپیگنڈہ کرتے شرم آنی چاہیے،اپوزیشن کے استعفوں سے حکومت بوکھلاگئی ہے،میاں نوازشریف کی ہدایت پرلیگی ارکان نے استعفے قیادت کو جمع کرائے ہیں https://t.co/0dU2fu2xGY
— Saif Awan (@saifullahawan40) December 30, 2020