یمن، ائیرپورٹ اورصدارتی محل کے باہر دھماکے، وزیراعظم بال بال بچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) یمن میں ایئرپورٹ اور صدارتی محل کے باہربھی دھماکوں میں 32افراد جاں بحق ، بچوں سمیت31 افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق یمن کے صدارتی محل میں وزیراعظم اورنئی کابینہ کے ارکان ٹھہرئے ہوئےتھے۔ ایئرپرٹ پرمتعدددھماکوں کے بعد نئی تشکیل پانےوالی حکومت کے وزرا اوروزیراعظم کی آمد کے موقع پربھی دھماکے کئے گئے۔
عرب ٹی کے مطابق دھماکوں میں 32 افراد جاں بحق جبکہ 31 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ہلاک ہونیوالوں میں 7 بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔دھماکوں کے بعد نامزد وزیراعظم نے عہدہ سنبھالنے سے معذرت کر لی۔
پاکستان کےدفتر خارجہ نے یمن میں ہونیوالے دھماکوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دلخراش واقعہ کی پرزور مزمت کرتے ہیں۔ دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ امن کو تباہ کرنیوالوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائے۔