(24 نیوز)لاہورمیں حساس ادارے کے جعلی کارڈ بنا کر شہریوں کو اغوا کرنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار۔ ملزم عارف عرف ماموں کو اقبال ٹاﺅن انویسٹی گیشن پولیس نے گرفتار کیا۔
تفصیلا ت کے مطا بق ملزم کے دیگر ساتھی خالد،جواد،بابر اور برہان پہلے ہی ماڈل ٹاﺅن پولیس کے زیرحراست ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم عارف شہریوں کو اغوا کرنے سے پہلے ریکی کر کے ساتھیوں کو آگاہ کرتا تھا۔ ملزم کے قبضے سے حساس ادارے کے جعلی کارڈز اور دستاویزات برآمدہو ئے ہیں۔ ملزمان حساس ادارے کے ملازم ظاہر کے شہریوں کو اغوا اور پھر رقم بٹورتے تھے۔
حساس ادارے کے جعلی کا رڈ پر عوا م کو لوٹنے وا لے گروہ کا سرغنہ گرفتار
Dec 30, 2020 | 21:54:PM