پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر گیا ،شا ہ محمود قریشی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں وزیرخارجہ اور مشیربرائے پارلیمانی اموربابر اعوان کے ہمرا ہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے خواجہ آصف قومی احتساب بیورو کو مطمئن نہیں کرسکے، وہ وضاحت دیتے تو گرفتاری نہ ہوتی۔
تفصیلا ت کے مطا بق ان کا کہنا ہے کہ نیب جس قوانین کے تحت کام کر رہا ہے وہ پی ٹی آئی نے نہیں بنائے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن کا بیانیہ تضادات کا مجموعہ ہے، پیپلز پارٹی نے جو فیصلہ کیا ہے اس سے پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر گیا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی میں فیصلے کا اختیار آصف علی زرداری کے پاس ہے اور انہوں نے فیصلہ سنا دیا ہے ۔بلاول صرف دکھاوے کے لیے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس نے واضح کر دیا کہ ان کی اور پی ڈی ایم کی راہیں جدا جدا ہیں، آج پی ایم ایل این اور جمعیت علمائے اسلام میں واضح اختلاف جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کا انکار سامنے آ گیا۔