قبائلی خود مختاری کیلئے احتجاج:مظاہرین نے پارلیمنٹ کو آگ لگا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں قبائلی خودمختاری کے لیے احتجاج کرنے والے افراد نے پارلیمنٹ کو آگ لگادی،کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا میں جمعرات کے روز ہونے والے احتجاج میں مظاہرین نے پارلیمنٹ کی پرانی کے داخلی دروازے کو نذر آتش کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کا واقعہ دو ہفتوں سے جاری احتجاج کے بعد پیش آیا جس کے بعد عمارت میں موجود ملازمین فوری طور پر باہر نکل گئے اور آتشزدگی میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔
More footage of people watching as a fire consumes the front entrance to Old Parliament House in Canberra. Police and other agencies will have lots of footage to work with as they investigate. pic.twitter.com/xwbhlpB5zM
— Siobhan Heanue (@siobhanheanue) December 30, 2021
ذرائع کے مطابق میوزم قرار دی جانے والے اس عمارت کو احتجاج کے باعث 20 دسمبر کو بند کردیا گیا تھا جہاں مظاہرین عمارت کے سامنے احتجاج کررہے تھے، آسٹریلیا کی پارلیمنٹ 1988 میں پرانی عمارت سے کچھ فاصلے پر موجود کیپیٹل ہل میں منتقل ہوئی اور پارلیمنٹ کی پرانی عمارت کو اب میوزمیم کا درجہ حاصل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیشل پارک میں شیرنی کا کتے پر حملہ،منظر کیمرہ میں محفوظ