اومی کرون کا خطرہ۔۔حرمین شریفین میں دوبارہ پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سعودی عرب میں کورونا کی خطرناک قسم اومی کرون کے پھیلاو¿ کے پیش نظر حرمین شریفین میں ایک بار پھر سماجی فاصلے کی پابندی عائد کردی گئی ۔
انتظامیہ کے مطابق اومی کرون کے باعث مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں سماجی فاصلے کے نشان دوبارہ لگائے جارہے ہیں۔انتظامیہ کے مطابق نمازیوں اور زائرین میں سماجی فاصلے پرعملدر آمد کا آغاز کل سے ہوگا۔
حرمین انتظامیہ کے مطابق سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کیلئے پہلے کی طرح ٹریک بنائے جارہے ہیں اور پورے مطاف میں زمین پر نشانات کے اسٹیکر چسپاں کرنے کا عمل شروع ہوچکا۔اس علاوہ زائرین کو ماسک کی پابندی بھی کرنا ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا:اسلامی مرکز پر دھاوا۔۔حملہ آوروں سے تصادم میں ایک شخص زخمی