ماسک کیوں نہیں پہنا۔۔۔خاتون نے معمر شخص کو تھپڑجڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں خاتون نے دورانِ پرواز 80 سالہ مسافر کے ماسک نہ لگانے پرمعمر مسافر کو تھپڑ دے مارا جس کے جرم میں انہیں گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق خاتون مسافر پر چِلاتی رہی ’ماسک پہنو، ماسک پہنو‘ جبکہ طیارے کا عملہ خاتون کو سمجھانے کی کوشش کرتا رہا۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ خاتون نے غصہ میں آکر 80 سالہ مسافر پر تھوکا بھی ہے۔
امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر ٹیمپا سے اٹلانٹا جانے والی ڈیلٹا ایئر لائن کی پرواز میں خاتون مسافر نے عمر رسیدہ مسافر کو ماسک نہ لگانے پر خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ خاتون معمر مسافر پر نہ صرف چِلائی بلکہ ہاتھ بھی اٹھا لیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی 1 منٹ 51 سیکنڈز پر مشتمل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دورانِ پرواز خاتون بزرگ مسافر کے سامنے کھڑی ہوکر ماسک نہ لگانے پر اپنے غصے کا اظہار کر رہی ہے جبکہ مسافر خاتون کو نظر انداز کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کھانے پینے میں مصروف ہے۔
Delta flight from Tampa to Atlanta got crazy‼️ pic.twitter.com/I9BZUKv3LB
— ATL Uncensored (@ATLUncensored) December 25, 2021
اٹلانٹا نیوز ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی اس ویڈیو کو 90 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔ ویڈیو میں ماسک نہ لگانے پر آگ بگولہ ہونے والی خاتون کی شناخت پیٹریسیا کارن ویل کے نام سے ہوئی ہے جسے اب ایف بی آئی نے گرفتار کرلیا۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر خاتون کے رویے کی بھرپور مذمت کی جا رہی ہے،ریور بیجورکلنڈ نامی ٹوئٹر صارف نے دیگر صارفین کی توجہ اس بات پر مبذول کرانے کی کوشش کہ کہ مسافر کو کھانے کے دوران ماسک ہٹانے کی بالکل اجازت ہوتی ہے، خاتون فضائی میزبان نہیں بلکہ خود بھی ایک مسافر ہے، اس معاملے میں خاتون کی اپنی غلطی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اومی کرون کا خطرہ۔۔حرمین شریفین میں دوبارہ پابندی عائد