کورونا ایس اوپیزکی خلاف ورزی پرانوکھی سزا

Dec 30, 2021 | 11:27:AM
کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر انوکھی سزا
کیپشن: کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر انوکھی سزا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے جنوبی علاقے میں کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کی حکام نے سڑکوں پرگشت کرا دی۔ کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پریڈ کرتا دیکھ کر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق  چین میں حکام نے کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کی سڑکوں پرپریڈ کرا دی، کورونا کے حفاظتی لباس میں ملبوس افراد کے گلے میں پلے کارڈز لٹکے ہوئے تھے  جس پران کے نام اورتصاویرتھیں۔

حکام کے مطابق پریڈ کا مقصد لوگوں کی جانب سے کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی کی حوصلہ شکنی اورتنبیہ تھا،  پریڈ کے لئے سیکورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی، کورونا کی خلاف ورزی پرپریڈ کرانے کے فیصلے پر چینی حکام کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    ماسک کیوں نہیں پہنا۔۔۔خاتون نے معمر شخص کو تھپڑجڑ دیا