لڑکی نے چہرے پر تیزاب پھینکنے والے شخص  کیساتھ ایسا سلوک کیا کہ یقین کرنا مشکل

Dec 30, 2021 | 13:21:PM
ترکی، عدالت ، ملزم ،لڑکی کے چہر ے پر تیزاب،جرم ، رابطے 
کیپشن: تیزاب گردی کا شکار لڑکی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ترکی میں لڑکی نے اس کے چہرے پر تیزاب پھینکنے والے سابقہ بوائے فرینڈ کو معاف کرکے  اس سے شادی رچا لی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  ترکی میں   20 سالہ لڑکی برفن اوزیک جس پر اس کے 23 سالہ بوائے فرینڈقاسم اوزان نے 2 سال قبل تیزاب سے حملہ کیا تھا،لڑکی نے نہ صرف اس شخص کو معاف کر دیا بلکہ جیل سے رہائی کے بعد اس سے شادی بھی کرلی،2 سال قبل قاسم اور برفن  کے درمیان کسی معاملے پر  بحث  ہوئی اور ان کے درمیان علیحدگی ہوگئی، جس کے بعد غصے میں آکر قاسم نے  لڑکی کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا۔

لڑکے کےتیزاب  حملے  میں برفن تقریباً ایک آنکھ سے اندھی ہوگئی جبکہ اس کے چہرے کو کافی نقصان پہنچا تھا تاہم پولیس میں شکایت درج کروانے پر ملزم  قاسم کو گرفتار کرلیا گیا تھا، ملزم جیل سے ہی اپنی سابقہ گرل فرینڈ کو پیار بھرے اور معافی کے لئے میسجز کرتا تھا جس سے متاثر ہوکر برفن نے ایک موقع پر اپنی  درج شکایت واپس لینے کا فیصلہ بھی کیا لیکن لوگوں کی جانب سے تنقیدکی وجہ سے اس نے اپنے وکیل سے شکایت دوبارہ بحال کرنے کا کہا جس کے بعد ملزم کو جیل میں مزید قید رہنا پڑا۔

  ترکی کی عدالت نے ملزم کو  لڑکی کے چہر ے پر تیزاب پھینکنے کے جرم میں  13 سال اور 6 ماہ کی سزا سنائی تاہم یہ دونوں پھر بھی رابطے میں رہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وباکی وجہ سے ترکی کے قانون میں تبدیلی کے بعد، قاسم کو دو سال قید کی سزا کاٹنے کے بعد قبل از وقت رہا کر دیا گیا،رہائی پاتے ہی قاسم  نے اپنی سابقہ گرل فرینڈ  برفن اوزیک کو شادی کی پیشکش کی جسے اس نے قبول کیا ۔

یہ بھی پڑھیں: نہر سے  ڈرم  برآمد۔۔اندر کیا تھا؟۔حقیقت جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے