ڈیلٹا اور اومیکرون ویرینٹ مل کر کورونا کیسز کے سونامی کو جنم دے رہے ہیں۔ڈبلیو ایچ او
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس کا کہنا ہے کہ امیر ممالک میں بوسٹر ڈوز کی مہم اس وباء کو مزید پھیلانے کا سبب بن رہی ہے کیونکہ غریب ممالک پہلے ہی ابتدائی کورونا ویکسین سے محروم ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈ روس کا یہ بیان امریکا اور یورپی ممالک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے ڈیلٹا اور اومی کرون ویرینٹ مل کر کورونا کیسز کے خطرناک سونامی کو جنم دے رہے ہیں۔
ٹیڈ روس کا کہنا ہے کہ ڈیلٹا اور اومی کرون ویرینٹ کے کیسز پہلے سے تھکے ہوئے صحتِ عامہ کے کارکنان کے لیے مزید دباؤ بڑھا رہے ہیں۔ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق 26 دسمبر سے پہلے کے ہفتے میں یورپ میں تمام اقسام کے نئے کووِڈ انفیکشنز کی تعداد میں 57 فیصد اور امریکا میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی خاتون نے حکومت سے تاج محل اور لال قلعہ مانگ لیا