منی بجٹ پیش۔اپوزیشن کا احتجاج ۔حکومت کورم پورا نہ کر سکی۔۔ اسمبلی اجلاس کل تک کیلئے ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مالیاتی ضمنی بل(منی بجٹ) کی منظوری کیلئے سپیکر اسد قیصرکی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس کورم ٹوٹنے پر کل صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مالیاتی ضمنی بل(منی بجٹ) کی منظوری کیلئے سپیکر اسد قیصرکی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا،قومی اسمبلی کے اہم اجلاس سے قائد حزب اختلاف شہباز شریف غیر حاضر رہے، آصف علی زرداری، بلاول بھٹو اور اختر مینگل بھی اجلاس میں شریک نہ ہوئے، وزیراعظم عمران خان بھی غیر حاضر رہے،وزیر خزانہ نے مالیاتی ضمنی بل ایوان میں پیش کیا۔جس پر اپوزیشن نے شور شر ابااورنعرے بازی کی۔
قومی اسمبلی اجلاس سے مسلم لیگ ن کے خواجہ آصف، پیپلزپارٹی کے راجہ پرویز اشرف اور پی ٹی آئی کے اسد عمر نے خطاب کیا،شاہ محمود قریشی کی گفتگو کے دوران اپوزیشن نے کورم کی نشاندہی کردی،کورم کی نشاندہی(ن)لیگ کے برجیس طاہر نے کی جس پر اسد قیصر نے قومی اسمبلی کااجلاس کل صبح11 بجے تک ملتوی کردیا۔
قبل ازیں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مالیاتی ضمنی بل کی منظوری دی گئی۔جبکہ حکومتی پارلیمانی اجلاس میں ایم کیو ایم نے سخت تحفظات کا اظہار کیا۔ اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے ایوان میں رولز معطل کرنے کی قرارداد پیش کردی۔اپوزیشن نے قرار داد کی مخالفت کی۔ اپوزیشن کی جانب سے بل کی ووٹنگ چیلنج کی گئی اور شدید احتجاج کیا گیا اور حکومت کیخلاف نعرے لگائے گئے جبکہ بجٹ نا منظور نا منظور کے نعرے بھی لگائے۔
یہ بھی پڑھیں۔وفاقی کابینہ نے فنانس ترمیمی بل کی منظوری دیدی