قومی اسمبلی اجلاس: خواتین ارکان اسمبلی میں ہاتھا پائی, ویڈیو بھی سامنے آگئی

Dec 30, 2021 | 19:02:PM

(24 نیوز)قومی اسمبلی اجلاس میں خواتین ارکان اسمبلی میں ہاتھا پائی ہو گئی۔واقعہ کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، وزیر خزانہ شوکت ترین نے مالیاتی ضمنی بل ایوان میں پیش کیا،اپوزیشن نے مالیاتی ضمنی بل پیش کرنے پر شدید احتجاج اور نعرے بازی کی۔
اجلاس کے دوران پی پی کی شگفتہ جمانی اور حکومتی رکن غزالہ سیفی میں ہاتھا پائی ،شگفتہ جمانی اور غزالہ سیفی میں ہاتھا پائی سپیکر ڈائس کے سامنے وزرا کی چییئرز کے سامنے ہوئی۔اس دوران شگفتہ جمانی نے غزالہ سیفی کو تھپڑ ماردیا۔واقعے کے بعد تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی غزالہ سیلفی ایوان سے باہر چلی گئیں،  انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ’میرا ہاتھ مروڑا گیا ہے، انگلی فریکچر ہوگئی ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے شیخ رشید کی زبان پھسل گئی، دلچسپ صورتحال!!

مزیدخبریں