پی ٹی آئی کا 2019 کا آئین کالعدم قراردیدیاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کا 2019 کا آئین کالعدم قراردیدیاگیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی،ارکان نے پارٹی آئین کے مسودہ کی منظوری دیدی ۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی نے پی ٹی آئی کا 2019 کا آئین کالعدم قراردیدیااورپی ٹی آئی کا 2015 کا آئین بحال کردیا،ذرائع کے مطابق آئینی نظرثانی کمیٹی کو آئین میں مزید بہتری کا ٹاسک سونپ دیا گیا،2015 آئین کے مطابق 40 رکنی کور کمیٹی قائم کی جائے گی اس کے علاوہ 24 رکنی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی قائم کی جائے گی ۔ذرائع کے مطابق پارٹی عہدوں کی مدت دو سال ہو گی ،2015 آئین کے تحت قومی سطح پر پارٹی الیکشن کمیشن بھی تشکیل دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی اجلاس: خواتین ارکان اسمبلی میں ہاتھا پائی, ویڈیو بھی سامنے آگئی