(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو خبردار کیا ہے کہ ماسک نہ پہننے کی خلاف ورزی پر ایک ہزار ریال جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔
العریبہ چینل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ کے عہدیدار کے مطابق خلاف ورزی دہرانے پر جرمانہ ایک لاکھ ریال تک پہنچ سکتا ہے۔ وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ اپنی اور دوسروں کی سلامتی کے لئے ہر وقت ماسک پہنے رکھنا ضروری ہے۔
واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے منگل کو اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج جمعرات سے تمام بند اور کھلے مقامات میں ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی پر پھر سے عمل کیا جائے گا۔وزارت کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے حرمین شریفین سمیت تمام تجارتی اداروں میں ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی پر عملدر آمد شروع کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ انڈسٹری کے لئےگز شتہ سال کی طرح 2021 بھی ایک ڈراؤنا خواب ثابت