(24 نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تحریک انصاف آئی ایم ایف حکومت کے منی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نومولود بچوں کے دودھ تک پر عمران خان نے ٹیکس بڑھا کر سفاکیت کی انتہا کردی۔
تفصیلات کے مطابق پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مزید ایک ارب ڈالر لینے کے لئے عمران خان نے منی بجٹ پیش کرکے عام آدمی کو دیوار سے لگادیا، ہم پہلے دن سے کہہ رہے تھے کہ عمران خان کی آئی ایم ایف ڈیل ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچادے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی آئی ایم ایف سے غلط ڈیل کی بھاری قیمت پاکستان کے عوام ادا کررہے ہیں، بیکری کی اشیاء سے نومولود بچوں کے دودھ تک پر عمران خان نے ٹیکس بڑھا کر سفاکیت کی انتہا کردی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ڈبے کا دودھ اور ماچس بھی عمران خان نے منی بجٹ میں مہنگی کرکے اپنے عوام دشمن ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے موبائل فون کالز کے پیسے بڑھادئیے، کتابوں تک پر ٹیکس عائد کردیا گیا، ملک میں اندھیر نگری کا راج نہیں چلے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی اور غیر ملکی افراد ہوشیار ۔۔۔ماسک نہ پہننے پر بھاری جرمانہ