”ٹیکنوکریٹ کی حکومت، حقیقت یا محض ایک شوشہ “سوشل میڈیا صارفین نے بتا دیا

Dec 30, 2022 | 00:19:AM

(24 نیوز)ملک میں سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے معاشی حالات ابتر ہوتے جارہے ہیں ، ایسی صورتحال میں معیشت کو سنبھالا دینے اور درست سمت میں لانے کی اشدضرورت ہے۔
ایسے میں افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ 2 سال کیلئے ٹیکنوکریٹس کی حکومت لاکر ملک کو صحیح سمت میں ڈالا جائے تاکہ مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کو کچھ ریلیف دیا جاسکے۔حکومت کی جانب سے متعددبار کہا گیاہے کہ یہ سب افواہیں ہیں ایسی کوئی تجویز زیرغور نہیں ہے، دوسری جانب اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف کسی صورت بھی ٹیکنوکریٹس کی حکومت کے حق میں نہیں،وہ فوری ملک میں عام انتخابات چاہتے ہیں۔
پاکستان کے مقبول ترین میڈیا ہاﺅس 24 نیوز نے سوشل میڈیا پر پول کا انعقاد کرایا جس میں صارفین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، پول کا موضوع بھی ایسا منتخب کیا گیا ہے جس پر ملک میں بہت زیادہ بحث جاری ہے۔
24 نیوز نے اپنے ناظرین کیلئے ”ٹیکنوکریٹ کی حکومت، حقیقت یا محض ایک شوشہ “موضوع کا انتخاب کیا گیا، 21 فیصد سوشل میڈیا صارفین نے اسے حقیقت قرار دیا جبکہ 79 کا خیال ہے کہ یہ محض ایک شوشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے سپیکر سے رابطہ کرنیوالے پارٹی ارکان کے نام مانگ لئے

مزیدخبریں