(24نیوز)برازیل کے لیجنڈ فٹبالر پیلے 82 سال کی عمر میں انتقال کرگئے، لیجنڈ فٹبالر بڑی آنت کےکینسر میں مبتلا تھے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیلے کی بیٹی نے ان کی موت کی تصدیق کر دی ، دنیا کے عظیم ترین فٹبالر سمجھے جانے والے پیلے تاریخ کے واحد کھلاڑی ہیں جو تین ورلڈ کپ 1958، 1962 اور 1970 جیت چکے ہیں، 1977 میں ریٹائر ہونے والے پیلے حالیہ کچھ عرصے سے صحت کے مسائل سے دوچار تھے۔
ستمبر 2021 میں ان میں بڑی آنت کا کینسر تشخیص کیا گیا تھا جس کے بعد وہ کئی روز ہسپتال میں زیر علاج رہے ۔