حالات کشیدہ،خیبر پختونخوا میں وزیر اعلیٰ کا ہیلی کاپٹر سب سے بڑا مسئلہ بن گیا
گورنر کے پی حاجی غلام علی نے صوبائی حکومت سے 3 بار ہیلی کاپٹر مانگا تھا لیکن وزیراعلیٰ کے پی نے ہیلی کاپٹر گورنر کو دینے سے انکار کر دیا تھا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)خیبر پختونخوا میں وزیر اعلیٰ کا ہیلی کاپٹر سب سے بڑا مسئلہ بن گیا ،گورنر اور وزیر اعلیٰ میں ٹھن گئی ۔
گورنر خیبرپختونخوا اور صوبائی حکومت کے درمیان سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کو لےکر صورتحال مسلسل کشیدہ ہورہی ہے اور اب وزیراعلیٰ کا ہیلی کاپٹر دینے سے انکار کے بعد گورنر کے پی حاجی غلام علی نے گورنر ہاؤس میں ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ روکنے کا اعلان کیا ہے۔
گورنر حاجی غلام علی نے کہا کہ ہیلی کاپٹر استعمال نہیں کرسکتا تو لینڈنگ بھی نہیں کرنے دوں گا، وزیراعلیٰ نے سرکاری ہیلی کاپٹر کو ذاتی ہیلی کاپٹر بنا دیا ہے، وہ اپنے ذاتی ہیلی کاپٹر کو اتارنے کے لیے اپنے گھر میں بندوبست کریں۔
اس کے جواب میں صوبائی حکومت کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے دھمکی دی ہے کہ گورنر ہاؤس کو باہر سے تالا لگا کر گورنر کو اندر بند کر دیں گے۔
ضرور پڑھیں :اب اتر کے دکھاؤ،گورنر خیبرپختونوا نے وزیر اعلیٰ کو لال جھنڈی دکھا دی
خیال رہے کہ گورنر کے پی حاجی غلام علی نے صوبائی حکومت سے 3 بار ہیلی کاپٹر مانگا تھا لیکن وزیراعلیٰ کے پی نے ہیلی کاپٹر گورنر کو دینے سے انکار کر دیا تھا۔