اداکارہ ریشم نے شادی کیوں نہیں کی؟وجہ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ ریشم کسی تعارف کی محتاج نہیں ۔ان کی عمر54 سال ہے ۔اُنہوں نے بےشمار لازوال فلموں میں کام کیا ہے ۔بڑی اسکرین کے ساتھ ساتھ انہوں نے ٹی وی پر بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔اداکارہ نے ابھی تک شادی نہیں کی اور اُنہوں نے شادی نہ کرنے کی وجہ بالآخرسب کو بتا دی۔
تفصیلات کے مطابق ایک پرانا ویڈیوکلپ ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں اداکارہ نے ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی تھی جس کے میزبان اداکار نعمان اعجاز ہیں۔ شو میں اداکارہ سے سوال پوچھا جاتا ہے کہ آج تک اُنہوں نے شادی کیوں نہیں کیَ؟اس سوال کے جواب میں اداکارہ کہتی ہیں کہ ان کی شادی ہو جائے گی جب اوپر والا چاہے گا، اور ویسے بھی اردگرد کے لوگوں کو جب دیکھتی ہوں تو ان کی علیحدگی کو دیکھتی ہوں تو مجھے دکھ ہوتا ہے اور شادی سے ڈرلگتا ہے‘‘۔
واضح رہے کہ سال 2019 میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اس سال کے آخر میں شادی کر لوں گی لیکن میری شادی کسی شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخص سے نہیں بلکہ ایک کاروباری شخص سے ہو گی۔
یاد رہے کہ اداکارہ ریشم نے اپنے فلمی کیرئیر کا آ غاز فلم سنگم سے کیا تھا جس کے لیے اس نے ایک بہترین اداکارہ کا قومی ایوارڈ بھی ملا تھا۔ ان دنوں وہ پاکستانی ڈراما سیریز ناگن میں دکھائی دے رہی ہیں ۔