(24 نیوز )شہر اقتدار اسلام آباد میں دھماکے کے بعد سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں دھماکے کے بعد سیکیورٹی کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اور اب ناکوں پر پولیس کی معاونت کیلئے ایف سی اہلکار بھی تعینات کئے جائیں گے۔اس حوالے سے اسلام آباد پولیس نے وزارت داخلہ کو مراسلہ بھیج دیا ہے، جس میں 1000 ایف سی اہلکار مانگے گئے ہیں۔
ضرور پڑھیں :قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری،سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ
ایف سی کے1000اہلکار وفاقی دارالحکومت کے 25 مقامات پر تعینات کئے جائینں گے، اور ناکوں پر موجود پولیس اہلکاروں کی معاونت کریں گے۔