تین سال بعدتعزیت ،عثمان قادر کا عمران خان کے پاس آنے سے انکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )سابق وزیراعظم عمران خان کو ساڑھے 3 سال بعد اپنے دیرینہ ساتھی لیجنڈری کرکٹر عبدالقادر کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرنا یاد آگیا، لیکن اس کیلئے بھی انوکھی منطق لے آئے۔سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے پرانے ساتھی اور لیجنڈری اسپنر عبدالقادر کے انتقال کو ساڑھے تین سال گزرنے کے بعد ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی خواہش کا اظہار کردیا۔عمران خان نے جمشید چیمہ کے ذریعے عبدالقادرکے اہل خانہ کو پیغام بھیجا کہ وہ مرحوم کیلئے دعا اور تعزیت کرنا چاہتے ہیں آپ میرے گھر آجائیں۔
اب 2022 میں جب کر کٹر کے انتقال کو 3 سال کا عرصہ گزر گیا ہے تو عمران خان نے ان کے بیٹے کو زمان پارک میں ان کے والد کی تعزیت کے لیے بلایا ہے جسے ان کے بیٹے نے منع کر دیا اور ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔
اس پیغام میں عثمان کا کہنا تھا کہ ’’ والد کے انتقال کے 3 سال کے بعد عمران خان کی طرف سے کال موصول ہوئی ہے کہ وہ لاہور زمان پارک آ رہے ہیں اس لیے وہ ان سے ملاقات کر کے تعزیت کرنا چاہتے ہیں۔ جس کے جواب میں عثمان قادر کی والدہ اور عبدالقادر کی بیوہ نے وہاں جانے سے انکار کر دیا ہے اور کہا کہ ان کے والد کا انتقال ہوا ہے اس لیے اگرکسی کو تعزیت کرنی ہے تو وہ ان کے گھر تشریف لائے وہ خود کسی کے پاس نہیں جائے گئے‘‘۔
سابق کرکٹر عبدالقادر کے بیٹے سلیمان قادر کا بیان
— عثمان جنجوعہ (@UsmanJanjua01) December 28, 2022
عمران خان کی طرف سے فاتحہ کے لئے اپنے گھر پر بلانا مناسب نہیں لگا اس لئے جانے سے انکار کردیا pic.twitter.com/YKgC0k5EYg
یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال پر جاں بحق ہونیوالے افراد کے بچوں کو زمان پارک لاہور بلاکر تعزیت کی تھی اور امدادی چیک بھی دیے تھے۔
اسی طرح بابر اعوان کی والدہ کے انتقال پر ان کوآفس میں بلاکر تعزیت کی تھی۔
وزیر اعظم عمران خان سے ڈاکٹر بابر اعوان کی ملاقات
— Prime Minister's Office (@PakPMO) March 19, 2020
وزیر اعظم نے ڈاکٹر بابر اعوان کی مرحومہ والدہ محترمہ زیب النسا بیگم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی pic.twitter.com/CW5h80iOaA
خیال رہے عمران خان اب بالکل فٹ ہیں اور اپنے پاؤں پر چل سکتے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود وہ ملنے کے لیے نہیں جا رہے بلکہ اپنے پاس اپنی رہائش گاہ پر بلا رہے ہیں۔