(ویب ڈیسک24 نیوز) عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں ایک بارپھر اضافہ ہوگیا۔ایک تولہ سونا 1500 روپے مہنگا ہوگیا ۔
صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا نئی بلند ترین سطح 1 لاکھ 84 ہزار 100 روپے پر پہنچ گیا ،دس گرام سونا 1 لاکھ 57 ہزار 836 روپے کی نئی بلند سطح قائم کردی ۔ایک تولہ چاندی کی قیمت 20 روپے اضافے سے 2070 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔
جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر مہنگا ہوکر 1818 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔