مکہ مکرمہ میں موسلادھار بارش، تبوک میں برفباری، سیاحوں کی بڑی تعداد امڈ آئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سعودی عرب کے علاقے تبوک میں مسلسل برف باری اورمکہ مکرمہ میں موسلادھار بارش ، بے شک میرا رب ہر چیز پر قادر ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے علاقے تبوک میں مسلسل برف باری کے باعث وسیع علاقے نے سفید چادر اوڑھ لی ہے جبکہ سیاحوں کی بڑی تعداد بھی برف باری دیکھنے تبوک کا رخ کر رہی ہے ۔
سعودی عرب کے علاقے تبوک میں مسلسل برف باری کے باعث وسیع علاقے نے سفید چادر اوڑھ لی ہے pic.twitter.com/T04E1Wcb6o
— 24 News HD (@24NewsHD) December 30, 2022
سعودی عرب کے علاقے تبوک میں مسلسل چار روز سے جاری برف باری کے باعث پہاڑی علاقوں سمیت صحرائے عرب کی سنہری ریت نے بھی سفید چادر اوڑھ لی ہے، برف باری کے مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لئے سینکڑوں سیاحوں نے تبوک کا رخ کر لیا ہے جبکہ برف باری کے باعث ملک کے دیگر علاقوں میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔
دوسری جانب مکہ مکرمہ میں موسلادھار بارش ہوئی، بیت اللہ شریف میں برسنے والی باران رحمت سے روح پرور مناظر دیکھنے کو ملے،عمرہ زائرین نے بارش کے دوران طواف کعبہ کیا،باران رحمت برسانے پر عمرہ زائرین نے اللہ کا شکر ادا کیا۔
مکہ مکرمہ میں موسلادھار بارش
— 24 News HD (@24NewsHD) December 30, 2022
بیت اللہ شریف میں برسنے والی باران رحمت سے روح پرور مناظر pic.twitter.com/gLfhn1Jk9P
یہ بھی پڑھیں: سونے کی نئی قیمت نے ایک اور ریکارڈ بنا ڈالا