وفاقی حکومت کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا آرڈر چیلنج کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں کل بلدیاتی انتخابات کرانے کا آرڈر چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کرنے کی تصدیق کر دی ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے کہاکہ فیصلے کی مصدقہ نقل مل گئی، انٹراکورٹ اپیل کی تیاری کا کام جاری ہے،انٹراکورٹ اپیل پر آج ہی سماعت کی استدعا کی جائے گی۔
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم قابل عمل نہیں ،ایک ہزار پولنگ سٹیشن کے انتظامات فوری ممکن نہیں ،اسلام آباد میں پہلے سے ہی تھرٹ الرٹ ہیں ۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ کچھ دن پہلے ہی اسلام آباد میں حملہ ہوچکا ہے ،بلدیاتی انتخابات کیلئے4 سے پانچ ماہ لگ جائیں گے ،اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر اپیل دائر کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مکہ مکرمہ میں موسلادھار بارش، تبوک میں برفباری، سیاحوں کی بڑی تعداد امڈ آئی