امید ہے اسلام آباد کے عوام بلدیاتی انتخابات میں کرپٹ ٹولے کو شکست دینگے، عمران خان 

Dec 30, 2022 | 19:30:PM

(24 نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عدالت کے وفاقی دارالحکومت میں کل ہی بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا حکم پر عوام کے نام خصوصی پیغام جاری کردیا۔
عمران خان نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے عدالتی حکم پر اسلام آباد کی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،اس عدالتی فیصلے کے نتیجے میں اسلام آباد کے عوام ووٹ کے ذریعے اپنی مقامی حکومت منتخب کر پائیں گے،چیئرمین پی ٹی آئی کاکہناتھا کہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ ملک پر مسلط کرپٹ ٹولے کے ساتھ الیکشن کمیشن بھی ملا ہوا ہے،الیکشن کمیشن ہمیشہ ان چوروں کی حمایت کر کے جمہوریت کے خلاف فیصلے کرتا ہے،اللہ کا کرم ہے کہ معزز عدالتیں ہمیشہ الیکشن کمیشن کے غیر قانونی فیصلوں کو مسترد کر دیتی ہیں۔
عمران خان کاکہناہے کہ یہ کرپٹ ٹولہ عوام سے خوفزدہ ہے،ہمیشہ انتخابات سے راہِ فرار اختیار کرتا ہے،چوروں کی کوشش صرف اور صرف ملک پر اپنا قبضہ برقرار رکھنے کی ہے،ملک پر قبضہ مسلط رکھنے کیلئے یہ ہارس ٹریڈنگ اور کرپشن کے پیسے سے ضمیروں کی منڈیاں لگاتے ہیں، اس مافیا کے پاس اب کوئی راستہ نہیں بچا،عوام انکو بری طرح مسترد کر چکی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ اسلام آباد کے عوام کو خصوصی تاکید کرتا ہوں آپ نے کل بلدیاتی انتخابات میں بھرپور شرکت کرنی ہے،مجھے امید ہے انشااللہ اسلام آباد کے عوام اس کرپٹ ٹولے کو شکست دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی ، نوٹیفکیشن جاری

مزیدخبریں