2 جنوری کو تمام بینکس بند رکھنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سٹیٹ بینک نے 2 جنوری کو تمام بینکس عوامی لین دین کیلئے بند رکھنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ 2 جنوری کو ملک بھر کے تمام بینکس عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے، سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ 2 جنوری بروز پیرسٹیٹ بینک آف پاکستان اور دیگر تمام بینک عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے اور اس روز ’بینک ہالی ڈے‘ ہوگا۔
اس حوالے سے سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ عوامی لین دین بند ہونے کے باوجود بینکوں کا عملہ معمول کے مطابق دفتر آئے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی ، نوٹیفکیشن جاری