بطور چیئرمین کرکٹ بورڈ 2 صحافیوں کو پیسے دیے، رمیز راجہ کاانکشاف

Dec 30, 2022 | 23:16:PM
سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ، انکشاف، بطور چیئرمین، 2صحافیوں، پیسے دیئے،
کیپشن: رمیز راجہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے بطورچیئرمین کرکٹ بورڈ2 صحافیوں کو پیسے دیئے ہیں، لیکن ان کے نام نہیں بتا سکتا،ان کاکہناتھا کہ بہت سے صحافی بیرون ملک دوروں کی فرمائش کرتے تھے ،سکندر بخت لوزر ہیں، اس عمر میں ہل چکے ہیں ،ماسوائے عالیہ رشید کے سب پر انگلیاں اٹھا سکتے ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہاکہ جان سے مارنے کی دھمکیوں پر کرکٹ بورڈ سے بلٹ پروف گاڑی ملی ،بابراعظم نے ہر بار سرفراز احمد کو کھلانے کا کہا،بابراعظم کو فری ہینڈ دیاہواتھا، ان کا کہناتھا کہ کوئی کھلاڑی متنازع ہے تواس کو ٹیم میں نہیں ہونا چاہئے،میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑی پاکستان کے سوا کہیں ٹیم میں واپس نہیں آتے، جسٹس قیوم رپورٹ میں جس کا نام تھا اسے ٹیم میں واپس نہیں آنا چاہئے ،جسٹس قیوم رپورٹ کے بعد وسیم اکرم اور وقار یونس کو ٹیم میں واپس نہیں آنا چاہئے تھا،یحییٰ حسینی اور عبدالماجد بھٹی ”آف“ ہیں۔
سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کے وسیم اکرم کے بارے میں بیان پر حیران ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنے کتاب میں رمیز راجہ کے بارے میں کہا تھا کہ انہیں اپنے والد کی وجہ سے ترجیح دی جاتی تھی۔
 ان کاکہناتھا کہ پی سی بی پر شب خون مارا گیا،نجم سیٹھی کو لانے کیلئے آئین بدل دیاگیا، ادارے کو اس طرح سے رد کریں گے تو بے عزتی ہوتی ہے ، اگر اس پر کوئی شور نہیں مچائے گا تو ایک صحافی چیئرمین بن جائے گا، ان کاکہناتھا کہ پی سی بی میں سیاست نہیں ہونی چاہئے،ہمارے یہاں پی سی بی میں کسی نے سسٹم بنانے کی کوشش نہیں کی،چیئرمین پی سی بی کی سلیکشن کا عمل بدلنا چاہئے۔
سابق چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ ڈراپ ان پچز کے معاملے پر بھی کام ہو رہا تھا،ڈراپ ان پچز پر اربوں روپے لگائے گئے فیصلہ ہوا تھا کہ ڈراپ ان پچز بندے کو پاکستان بلوا کر بنوائی جائیں گی، رمیزراجا کا کہنا تھا کہ ہمارے اقدام کی وجہ سے انگلینڈ اورنیوزی لینڈ کی ٹیمیں واپس آئیں، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ جانے کے بعد واپس آئے اور زیادہ میچ کھیل رہے ہیں، ہم نے نیوزی لینڈ سے سکیورٹی کے ایکسٹرا پیسے لئے۔
سابق چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ نجم سیٹھی کے معاہدوں کی وجہ سے فرنچائز نقصان میں جا رہی ہیں، میرے ہوتے ہوئے پی ایس ایل فرنچائز کو زیادہ پیسے ملے، ان کاکہناتھا کہ پی سی بی کا آڈٹ ہوتا ہے،ہم سیمی گورنمنٹ ہیں نہیں ہوناچاہیے، پی سی بی حکومت سے ایک پیسہ نہیں لیتا،اپنے پیسے خود بناتا ہے، پی سی بی حکومت کے ساتھ بھی ہے نہیں بھی ہے،انہوں نے کہاکہ جونیئرلیگ میں 80 کروڑ کا نقصان کوئی نقصان تو نہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی کی بیٹی اقصیٰ کا نکاح، کتنا حق مہر طے ہوا؟ویڈیو سامنے آگئی