(24 نیوز)دہم جماعت کے سالانہ امتحانی فارم سال 2023 جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیاگیا،سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے امتحانی فارم 2جنوری سے 31 جنوری تک بغیر لیٹ فیس کیساتھ جمع کئے جائیں گے، گورنمنٹ سکول بغیر کسی فیس کے امتحانی فارم جمع کرا سکتے ہیں ۔
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے جماعت دہم سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے سالانہ امتحانی فارم سال 2023 کے جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا۔بورڈکی جانب سے کہاگیاہے کہ سالانہ امتحانی فارم اور آن لائن فارم 2جنوری سے 31 جنوری 2023 تک بغیر لیٹ فیس کے ساتھ وصول کئے جائیں گے، سائنس و جنرل گروپ ریگولر طلبا و طالبات کے امتحانی فارم بورڈ ہذا کے اکاؤنٹس سیکشن میں جمع ہوں گے۔
فارم کے ساتھ پریکٹیکل سیکشن سے جاری کردہ سوالنامہ کی فوٹو کاپی منسلک کرنا ضروری ہے،پرائیویٹ طلبا و طالبات بورڈ آفس بوتھ اور بورڈ سے ملحقہ بینکوں سے امتحانی فارم حاصل کر کے متعلقہ سیکشن سے تصدیق کرانے کے بعد جمع کرا سکتے ہیں۔
گورنمنٹ سکولوں کو بھی ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ امتحانی فارم بغیر کسی فیس کے دیئے گئے شیڈول کے مطابق لازمی جمع کرا دیں۔
یکم فروری سے 14فروری تک200 روپے،15 فروری سے 21 فروری تک500 روپے
22 فروری سے28فروری تک800 روپے، یکم مارچ سے 7 مارچ تک 1200 روپے
8 مارچ سے 14 مارچ تک 1500 روپے،15 مارچ سے21 مارچ تک1800روپے اورآخری تاریخ گزرنے کے بعد2500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کئے جائیں گے۔
تمام الحاق شدہ تعلیمی اداروں کے سربراہان اپنے اتھارٹی لیٹر، بورڈ سے الحاق و نئے الحاق شدہ سکول2022-2023 سرٹیفکیٹ کی کاپی اور سیکرٹری بورڈ کے نام پے آرڈر (100روپے) فی فارم ایگزامینشن سٹور سے حاصل کرسکتے ہیں۔
تمام گورنمنٹ سکول، بلدیہ، میونسپل کارپوریشن اور لیبر ڈپارٹمنٹ کے ماتحت آنے والے سکول بغیر کسی فیس کے امتحانی فارم اپنے تصدیق شدہ گورنمنٹ سکول کے اتھارٹی لیٹر اور انرولمنٹ رسید کی فوٹو کاپی کے ساتھ امتحانی فارم اکاو¿نٹس سیکشن سے رسید بنوانے کے بعد ایگزامینشن سٹور سے لے سکتے ہیں،اسی شیڈول کے مطابق جمع بھی کرا سکتے ہیں۔
سکولوں کے سربراہان سے مزید کہا گیا ہے کہ فارم کو جمع کرانے کیلئے طلبا و طالبات کو انفرادی طور پر بورڈ نہ بھیجا جائے، تمام طلبا و طالبات کے امتحانی فارم ایک ساتھ تعلیمی ادارے کی جانب سے جمع کرائے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کو بڑا جھٹکا، اہم رہنما پی ٹی آئی میں شامل