الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کو سرکاری اداروں کی نجکاری سے روک دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان)الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کو سرکاری اداروں کی نجکاری سے روک دیا۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ نگران حکومت کے ایجنڈے پر نجکاری کیلئے کئی بڑے اداروں کو پرائیوٹائزیشن کی ایکٹو لسٹ میں شامل کیا تھا،نجکاری کے عمل سے گزرنے والے اداروں میں قومی ائیر لائن،سٹیل ملز وغیرہ شامل کئے گئے تھے، قومی ائیر لائن کی نجکاری کیلئے 70 لاکھ ڈالرز کے عوض ایک بین الاقوامی فنانشل ایڈوائز کی خدمات بھی حاصل کرلی گئی تھی ۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے حکومت کو خط میں کہا ہے کہ بڑے اداروں کی نجکاری نگران حکومت کے مینڈیٹ میں شامل نہیں، نگران حکومت صرف معمول کے انتظامی امور کیلئے ٹرانزکشن کرنے کی مجاز ہے، بڑی ٹرانزکشن نگران حکومت کے اختیار میں نہیں آتی، اس سے اجتناب کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور سے ن لیگ کے قومی اسمبلی کے متوقع امیدواروں کی لسٹ سامنے آگئی