لاہور میں دھند کا راج برقرار، موٹرویز ٹریفک کیلئے بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) لاہور سمیت ملک کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج برقرار ہے، شدید دھند کے باعث موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں فضائی آلودگی اور سموگ کی شدت میں کمی،شہر میں ائیر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 179 ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 11ویں نمبر پر آ گیا۔
ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 79،یو ایس قونصلیٹ 313،فیز 8 ڈی ایچ اے میں شرح 300ریکارڈ کیاگیاجبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 3روز تک شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں، لاہور کا موسم سرد اور خشک ، موسمی بیماریاں پھیلنے لگیں،شہری خشک سردی سے آنکھ ، ناک ،کان ،گلہ کے انفیکشنز میں مبتلا ہوگئے،
ماہرین کا کہنا ہےکہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران شہر میں بادلوں کا بسیرا رہے گا۔
ترجمان موٹرویز پولیس کے مطابق موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن، ایم 3 فیض پور سے درخانہ، موٹروے ایم 4 عبد الحکیم سے فیصل آباد، موٹروے ایم 5 شیر شاہ سے روہڑی اور موٹروے ایم 11 لاہور سے سیالکوٹ تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5دہشتگرد ہلاک
عمران احمد نے کہا کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے، قومی شاہرات پر دھند کا دورانیہ موسم سرد ہونے کے ساتھ بڑھ گیا، شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں، صبح 10 سے شام 6 بجے تک بہترین سفری اوقات ہیں۔