سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان پر اقامہ رکھنے کا الزام عائد

Dec 30, 2023 | 10:15:AM

(ویب ڈیسک) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کے مخالفین نے جام کمال خان پر اقامہ رکھنے کا الزام عائد کردیا۔ 

سابق وزیراعلیٰ کے مخالفین نے الزام عائد کیا ہے کہ جام کمال خان نے اپنے کاغذات نامزدگی میں بیرون ملک اپنے اثاثے جات ظاہر نہیں کیے ۔سابق وزیراعلیٰ کے پاس متحدہ عرب امارات کا اقامہ موجود ہے جبکہ انہوں نے بیرون ملک ٹرانسپورٹ کمپنی میں اپنے شیئرز کا ذکرنہیں کیا ہے۔

ریزیڈنٹ ویزا (اقامہ) اس وقت ملتا ہے جب کوئی شخص بیرون ملک ملازم ہو یا پھر کوئی کاروبار کرتا ہو وہ اس دوران کئی مرتبہ بیرونی ملک سفر بھی کرتے رہے ہیں سابق وزیراعلیٰ جام کمال ملک سے باہر اپنے اثاثوں کو ظاہر نہ کرکے حلف کی خلاف روزی کے مرتکب ہوئے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  شدید دھند، مسافر وین حادثے کا شکار ہوگئی

دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ کے وکیل کا دعویٰ ہے کہ این اے 257 سے جام کمال خان پر لگائے گئے اعتراضات کو رد کرتے ہوئے ریٹرننگ افسر نے کاغذات نامزدگی درست قرار دیئے ہیں جام کمال خان کا اقامہ ہونے کا اعتراض جمع کیا گیا تھا اقامہ 2015 میں ختم ہوگیا تھا ۔متحدہ عرب امارات میں جام کمال خان کی کوئی کمپنی نہیں ہے  مذکورہ کمپنی ان کے والد جام یوسف مرحوم کے نام پر ہے۔

واضح رہے جام کمال خان قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 257 لسبیلہ حب آواران اور صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں پی بی 21 اور پی بی 22 سے امیدوار ہیں۔

مزیدخبریں