آئی جی پنجاب کی جانب سے ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر،مزید 9 لاکھ روپے جاری

Dec 30, 2023 | 12:52:PM
آئی جی پنجاب کی جانب سے ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر،مزید 9 لاکھ روپے جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری  کئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے جپولیس ملازمین کو علاج معالجے کیلئے مزید پونے 9 لاکھ روپے جاری کر دئیے،کانسٹیبل فرحان فیض کو کو ہیڈ انجری کے علاج کیلئے 5 لاکھ روپے دئیے گئے،کانسٹیبل فہیم خان کو طبی اخراجات کیلئے 2 لاکھ 15 ہزار روپے،متوفی سب انسپکٹر اقبال حسین کے بیٹے کو ہارٹ سرجری کیلئے ایک لاکھ روپے ،ریٹائرڈ کانسٹیبل اللہ رکھا کو گلے کے کینسر کے علاج کیلئے 50 ہزار روپے اور کانسٹیبل مختار حسین کو بیٹے 10 ہزار روپے دئیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:کرکٹ کے نامور اُردو کمنٹیٹر محمد ادریس انتقال کرگئے
 آئی جی پنجاب  نے حمزہ فاؤنڈیشن سے استفادہ کی ہدایت کی  اور  ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ریاض نذیر گاڑا کی زیر صدارت اجلاس میں کیسز کی منظوری  دی گئی۔
 آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ویلفیئر برانچ کو پولیس فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری رکھنے کا حکم دیا۔