محسن نقوی کاراولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ کا دورہ،ترقیاتی کام تیز کرنےکی ہدایت

Dec 30, 2023 | 15:43:PM

(24نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب  سیدمحسن نقوی نے کہا ہےرنگ روڈ منصوبہ پنجاب کا سب سے بڑا منصوبہ ہے،ایف ڈبلیو او نے منصوبے پر 12 فیصد کام کر لیا ہے، منصوبہ دو اگست تک مکمل کر لیا جائے گا۔38 کلو میٹر کی طویل منصوبہ ایک عرصے سے تاخیر کا شکار تھا۔
 وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ہمراہ راولپنڈی پہنچ گئے،وزیر اعلٰی پنجاب نے رنگ روڈ منصوبے کے ترقیاتی کام کا جائزہ لیا۔ایف ڈبلیو او کے برگیڈئیر عامر نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو رنگ روڈ منصوبے پر بریفنگ دی۔کمشنر راولپنڈی اور نگراں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا استقبال کیا، آر ڈی اے، ایف ڈبلیو او، ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام بھی موقع پر موجود تھے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے رنگ روڈ منصوبے کے ترقیاتی کام کو تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے  رنگ روڈ منصوبے کے جائزے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا رنگ روڈ منصوبہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے لیے بہت ضروری ہے،کچہری چوک منصوبے پر بھی کام کا آغاز کیا جائے گا،پانی کا مسئلہ راولپنڈی کیلئے کافی سنگین ہے جس پر کمشنر راولپنڈی نے بہت کام کیا،10 سالوں کی پروموشن ایک طرف ہے اور گزشتہ 10 ماہ کی پروموشن ایک طرف ہے۔

محسن نقوی نے کہا ہماری کوشش ہے کہ منصوبوں کو مقررہ تاریخ سے پہلے مکمل کیا جائے،ددوچہ ڈیم دو سال کا منصوبہ ہے، اس سے پہلے ہم اس منصوبے کو مکمل کریں گے،غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے حوالے سے کوئی این او سی جاری نہیں کیا گیا۔

 نگران وزیر اعلیٰ پنجاب  نے مزید کہا الیکشن کے حوالے سے تمام ذمہ داری الیکشن کمیشن پر ہے ، سیاسی سرگرمیاں اور انتخابی مہم ہر کسی کا حق ہے ، تمام سرکاری ہسپتالوں کے حوالے سے کام بھی جاری ہے ۔ امید کرتے ہیں کہ آئندہ آنے والی حکومت ترقیاتی منصوبوں کو جاری رکھے گی۔وزیر اعلٰی پنجاب نے رنگ روڈ منصوبے کے ترقیاتی کام کا جائزہ لیا۔

نگراں وزیر اعلی پنجاب  نے مزید کہاکہ ایف ڈبلیو او کے برگیڈئیر عامر نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو رنگ روڈ منصوبے پر بریفنگ دی۔

مزیدخبریں