تحریک انصاف کے بانی کے لاہور اور میانوالی سے کاغذات نامزدگی مسترد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے این اے 122 لاہور اور این اے 89 میانوالی سے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے،ریٹرننگ آفیسر محمد اقبال نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے میاں نصیر نے عائد کیاتھا، میاں نصیر کا موقف تھا کہ عمران خان توشہ خانہ کیس میں نااہل ہو چکے ہیں،عمران خان کے تائید اور تجویز کنندہ کا تعلق اس حلقے سے نہیں،آر او نے عمران خان کے کاغذات مسترد کردیئے۔
دوسری جانب میانوالی میں کاغذات نامزدگی کی حتمی لسٹیں آویزاں کردی گئیں،این اے 89 سے بانی تحریک انصاف کے کاغذات نامزدگی مستردکر دیئے گئے،محمد امیر خان سوانسی اور عاطف اللہ نیازی کے بھی کاغذات مستردہو گئے۔
ریٹرننگ افسر نے اسد حسن خان شادی خیل، امیر اللہ ، تسلیم گل ، حارث خان نیازی کے کاغذات منظورکرلئے،خرم حمید روکھڑی ، رحمت اللہ خان ، صلاح الدین ، عبد الحمید خان کے بھی کاغذات منظورہو گئے۔
میانوالی سے عبد الوہاب خان ، عبیداللہ خان ، عطااللہ خان ، عمران خان،عمر فاروق کانجو کے کاغذات نامزدگی بھی منظورہو گئے،لامیا نیازی ، آمین الدین سیالوی ، جمال احسن خان، سردار بہادر خان ، مزمل علی خان، نواب ملک امیر محمد خان کے کاغذات نامزدگی بھی منظور ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو انتخابات سے قبل ہی بڑی خوشخبری مل گئی