این اے 130 لاہور، نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور، یاسمین راشد کے مسترد

Dec 30, 2023 | 19:33:PM

(راﺅ دلشاد)لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 130 سے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور جبکہ پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کے مسترد کر دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سکروٹنی کا عمل مکمل ہونے کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری کر دی گئیں،این اے 130 سے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے،نواز شریف کے کاغذات نامزدگی پر کسی نے اعتراض دائر نہیں کیا۔
این اے 130 سے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے،این اے 122سے گیارہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے۔
این اے 123 سے صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے،این اے 122سے خرم لطیف کھوسہ کے بھی کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے۔
این اے 117 سے عبدالعلیم خان کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے، این اے 117عطا تارڑ کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے،این اے 117 سے سردار ایاز صادق کے بھی کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے، ان کے علاوہ این اے 117 سے گلوکار ابرار الحق کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے،تحریک انصاف کے اکمل خان باری کے بھی کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔
این اے 129 سے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے،پی پی 172سے بھی سابق وفاقی حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سردیوں کی چھٹیوں میں اضافہ کا اعلان

مزیدخبریں