(ارشد کوٹگلہ )تلہ گنگ کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 میں چودھری پرویز الٰہی سمیت 5امیدواروں کے کاغذات مسترد کر دئیے گئے اور پی ٹی آئی کے پانچ امیدواران کے کاغذات منظور کر لئے گئے
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقے این اے 59 کے امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہو گئی،چودھری پرویز الٰہی ،قیصرہ الٰہی ، فوزیہ بہرام اور حافظ عمار یاسر کے کاغذاتِ مسترد کر دئیے گئے۔
پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے کرنل سلطان سرخرو ،حاجی عمر حبیب ،حاجی طلحہ زبیر ،رومان احمد اور حکیم نثار احمد کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کرلئے گئے۔
ذرائع آر او کاکہنا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی ،قیصرہ الٰہی اور حافظ عمار یاسر کے کاغذاتِ پراپرٹی چھپانے اور غلط معلومات دینے پر کاغذات مستردکئے گئے ،امیدواران کاکہناتھا کہ ضلع تلہ گنگ میں آج یوم کاغذات مسترد منایا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں: سردیوں کی چھٹیوں میں اضافہ کا اعلان