یکم جنوری سے پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان

Dec 30, 2024 | 09:41:AM

(ویب ڈیسک) ملک میں   2025  نئے سال میں  یکم جنوری سے پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پیٹرول کی فی لٹر قیمت میں 2 روپے کمی ہونے کا امکان ہے ، یکم جنوری سے ڈیزل کی قیمت میں 3.62 روپے فی لٹر اضافہ ہو سکتا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق اگلے پندرہ دن کے لیے پیٹرول کی قیمت 250 روپے 20 پیسے فی لٹر رہ سکتی ہے۔

ڈیزل کی قیمت اضافے کے بعد 259 روپے فی لٹر ہو سکتی ہے، مٹی کے تیل کی قیمت 3.03 روپے فی لٹر اضافے کے ساتھ 151.97 روپے فی لٹر ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شیخ وقاص کی بلاول اور خواجہ آصف پر کڑی تنقید، سیاسی مداری قرار دیدیا

اخبار کے ذرائع کے مطابق مٹی کا تیل 0.05 روپے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے جس کے بعد فی لٹر قیمت 161.71 روپے ہو سکتی ہے۔ اس طرح اگلے پندرہ دنوں کے لیے پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان بھی ہے ،پٹرول کی قیمت میں11 پیسے فی لیٹراضافے کی تجویز دی گئی ہے ،منظوری کے بعد ایک لٹر پٹرول کی قیمت252.21 روپے ہوجائےگی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 62 پیسے مہنگا کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے جس کی منظوری کےبعد ایک لٹرہائی اسپیڈ ڈیزل 255.38 روپے سے بڑھ کر 259 روپے ہوجائے گا۔

مزیدخبریں