لاہور پریس کلب الیکشن،ارشد انصاری 13ویں بار صدرمنتخب

Dec 30, 2024 | 10:02:AM
لاہور پریس کلب الیکشن،ارشد انصاری 13ویں بار صدرمنتخب
کیپشن: لاہور پریس کلب کے منتخب عہدیداران اور کونسل ممبران کا گروپ فوٹو 
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )لاہور پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں جرنلسٹ پروگریسو الائنس کے ارشد انصاری 1108 ووٹ لے کر 13ویں بار صدر منتخب ہو گئے۔ سیکرٹری کی نشست پر جرنلسٹ پینل کے زاہد عابد 904 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

جرنلسٹ پروگریسو الائنس نے 15 میں سے 9 سیٹیں جیت کر انتخابات میں غلبہ حاصل کیا,دی پائنیئرز پروگریسو، فرینڈز، اور ای ایم پی آر اے گرینڈ الائنس نے 5 نشستیں حاصل کیں، جبکہ ایک نشست آزاد امیدوار نے حاصل کی۔

جرنلسٹ پروگریسو الائنس کے افضل طالب 1,123 ووٹ لے کر سینئر نائب صدر منتخب ہوئے جبکہ پائنیر پروگریسو الائنس کی صائمہ نواز 989 ووٹ لے کر نائب صدر کی نشست پر کامیاب ہوئیں۔

سیکرٹری کے عہدے کے لیے زاہد عابد 904 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، زاہد شیروانی 616 ووٹ لے کر دوسرے اور جعفر بن یار 375 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

جرنلسٹ پروگریسو پینل کے عمران شیخ 764 ووٹ لے کر جوائنٹ سیکرٹری جبکہ سالک نواز ریکارڈ 1163 ووٹ لے کر خزانچی کے عہدے پر فائز ہوئے۔

گورننگ باڈی کے انتخابات میں مدثر شیخ 825 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے، سید بدر سعید (678 ووٹ)، خواجہ سرمد فرخ (675 ووٹ) اور رانا شہزاد (673 ووٹ) تیسرے نمبر پر رہے۔ شاہدہ بٹ، محمود چوہدری اور شاکر محمود اعوان نے بھی نشستیں حاصل کیں۔

آزاد امیدوار اسد محمود گڈو اور جرنلسٹ پروگریسو پینل کے الفت مغل 576 اور 574 ووٹ لے کر بالترتیب آٹھویں اور نویں نمبر پر رہے۔

لاہور پریس کلب کے 2,625 رجسٹرڈ ممبران میں سے 1,960 نے ووٹ کاسٹ کیا۔