دھند کا راج، موٹر ویز متعدد مقامات سے بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں دھند نے ڈیرے ڈال لئے، حد نگاہ کم ہونے پر موٹرویز کو کئی مقامات سے بند کردیا گیا۔
ترجمان موٹرویز پولیس کے مطابق موٹروے ایم 2 لاہور سے ہرن مینارانٹر چینج تک بند کردی گئی، موٹروے ایم 3 سمندری سے فیض پور تک ٹریفک کیلئے بند ہے، موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک دھند کے باعث بند کر دی گئی۔
موٹروے ایم 5 پر شیرشاہ سے ظاہر پیرتک ٹریفک کا داخلہ بند کیا گیا ہے، سیالکوٹ موٹر وے کو بھی دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ قومی شاہراہوں پر بھی حد نگاہ انتہائی کم ہے، لاہور میں شدید دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے، شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ڈرائیورحضرات فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق فضا میں خنکی برقرار جبکہ حد نگاہ میں کمی آگئی،لاہور میں موجودہ درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، فضائی آلودگی کی مجموعی شرح154ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد لاہور آلودہ شہروں کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر آگیا۔
ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق یو ایس قونصلیٹ میں آلودگی کی شرح245ریکارڈ ، اڈا پلاٹ میں 217،عسکری ٹین میں شرح210ریکارڈ اور فیز 8 ڈی ایچ اے میں آلودگی کی شرح205ریکارڈ کیا گیا۔