ملک بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار ، پارہ منفی 13 تک گر گیا

Dec 30, 2024 | 10:10:AM
ملک بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار ، پارہ منفی 13 تک گر گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) ملک کے بیشتر شہروں میں شدید سردی، اسکردو میں پارہ منفی 13 تک گر گیا۔

اسکردو میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کی و جہ سے پارہ منفی 13 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا، کم درجہ حرارت کی وجہ سے اسکردو ملک کا سرد ترین علاقہ رہا۔

استور کے بالائی علاقوں کا شدید برفباری کی وجہ سے زمینی راستہ بھی منقطع ہوگیا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے، خیبر پختو نخوا کے میدانی علا قوں اور وسطی سندھ میں سموگ اور دُھند چھائے رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا، شمال مشرقی پنجاب،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی،پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں سموگ اور دُھند چھائی رہی۔

یہ بھی پڑھیں : یکم جنوری سے ڈیزل پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق اسکردو کے بعد سرد ترین علاقہ لہہ رہا جہاں درجہ حرارت منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، گوپس منفی10،گلگت منفی 8 اور استور میں منفی 6 ریکارڈ کیا گیا، قلات منفی 6، کوئٹہ منفی 5، زیارت، ہنزہ اور کالام میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔