گرل فرینڈ کا شادی پر دولہے کو تھپڑوں اور لاتوں کی سلامی، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) شادی کا دن دولہا کے لیے ڈراؤنا بن گیا جب اس کی سابقہ گرل فرینڈ نے دلہن اور مہمانوں کے سامنے دولے کو پیٹ ڈالا۔
بھارتی شادیاں عام طور پر اپنی شان و شوکت، مزاح اور بالی ووڈ کے انداز کے ڈرامے کے لیے مشہور ہیں، حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس نے انٹرنیٹ پر سب کی توجہ حاصل کر لی، ویڈیو میں دکھائے جانے والے مناظر دیکھ کر صارفین کی آنکھیں پھٹ گئیں ، اس ویڈیو میں ایک شادی کی تقریب میں غیر متوقع اور حیران کن موڑ دکھایا گیا ہے۔
ویڈیو کا آغاز دلہے کے ساتھ ہوتا ہے جو اپنی نئی نویلی دلہن کے ساتھ مالا پہنانے کی رسم مکمل کرنے کی تیاری کر رہا ہوتا ہے، جیسے ہی دولہا دلہن کو مالا پہناتا ہے اچانک اس کی مبینہ گرل فرینڈ سٹیج پر پہنچ جاتی ہے جس کا غصہ عروج پر ہوتا ہے، بغیر کسی جھجک کے وہ دلہے کو لات مارتی ہے جس سے وہ گر جاتا ہے۔
مہمان اور دلہن یہ سب دیکھ کر حیرت زدہ رہ جاتے ہیں جب کہ گرل فرینڈ آگے بڑھ کر گرے ہوئے دلہے کو اٹھاتی ہے اور دونوں کے درمیان گرما گرم بحث شروع ہو جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایشا دیول نے شوٹنگ کے دوران امریتا راؤ کو تھپڑ رسید کردیا
ویڈیو تیزی سے انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی جس پر حیران اور محظوظ نیٹیزنز کے تبصروں کی بھرمار ہوگئی، بہت سے لوگ اس واقعے کا موازنہ بالی ووڈ فلموں کے جذباتی موڑ سے کرنے لگے۔
ایک صارف نے لکھا کہ وہ لات اتنی پرفیکٹ تھی، لگتا ہے اس نے پریکٹس کی ہوگی۔
دوسرے صارف نے لکھا کہ اسی لیے ہم کہتے ہیں کہ شادیوں اور پرانے تعلقات کو نہ ملاؤ، یہ بالکل بالی ووڈ کی فلم جیسا ہے، لیکن براہ راست۔