AI ماڈل جو ماہانہ ساڑھے 29 لاکھ روپے کماتی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر انفلوئنسرز کی دنیا میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ انفلوئنسرز کا دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے جس میں ایک نیا نام "ایٹانا" نامی ہسپانوی اے آئی ماڈل کا بھی ہے۔
"دی کلیو لیس" ایجنسی کے بانی روبن کروز کی جانب سے تخلیق کردہ اے آئی انفلوئنسر ایٹانا نہ صرف غیرمعمولی طور پر حقیقت سے قریب تربلکہ انفلوئنسرز کی دنیا میں نت نئے ٹرینڈ بھی سیٹ کر رہی ہے۔
مذکورہ کمپنی کو یہ اے آئی ماڈل بنانے کا خیال اس وقت آیا جب انہیں حقیقی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی مدد سے اپنی مصنوعات کی مؤثر تشہیر میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور انکے نخرے بھی برداشت کرنے پڑتے ہیں۔ یہ مسائل ایٹانا کی تخلیق کا سبب بنے، جو ایک انتہائی باریکی سے تیار کردہ ورچوئل ماڈل ہے۔
خود کو گلابی بالوں والی 25 سالہ حسینہ کے طور پر متعارف کروانے والی اس اے آئی سوشل میڈیا انفلوئنسرنے انسٹاگرام پر کافی تیزی سے ڈھیروں فالوورز اکٹھے کر لیے، جنکی تعداد اب 3 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔
ایٹانا کی ماہانہ آمدن پر نظر ڈالیں تو یہ حیران کُن طور پر ماہانہ 10 ہزار یورو، یعنی تقریباً 29 لاکھ پاکستانی روپے تک بنتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایشا دیول نے شوٹنگ کے دوران امریتا راؤ کو تھپڑ رسید کردیا
عام سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے برعکس ایٹانا کی زندگی مکمل طور پر ڈیجیٹل ہے، ڈیزائنرز اور AI ایکسپرٹس پر مشتمل ایک ٹیم فوٹوشاپ سمیت دیگر ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے ایٹانا کی روزمرہ کی سرگرمیوں پر مشتمل تصاویر اور ویڈیوز تخلیق کرتی ہے۔
ایجنسی کے گرافک ڈیزائنر کا کہنا ہے کہ “ہم نے محسوس کیا کہ سوشل میڈیا صارفین کو لوگوں کی تصاویر نہیں ان کی زندگیوں میں جھانکنا اچھا لگتا ہے، لہٰذا ہمیں سوشل میڈیا صارفین کو متوجہ کرنے کیلئے اس اے آئی ماڈل کو تھوڑا سا حقیقی رخ دینا پڑا۔
یہ تجربہ اِس حد تک کامیاب رہا کہ ایٹانا کو کئی مشہور شخصیات کیجانب سے بھی میسجز بھی موصول ہوچکے ہیں جو بظاہر اسکی حقیقت سے بےخبر ہیں۔
علاوہ ازیں مذکورہ ایجنسی کو کئی دیگر برانڈز کیجانب سے بھی اپنی علیحدہ اے آئی سوشل میڈیا انلوئسرز تخلیق کرنے کی درخواستیں بھی موصول ہوچکی ہیں۔