میلبورن میں شکست، بھارت کیلئے  ٹیسٹ چیمپئن شپ  کا فائنل کھیلنا مزید دشوار

Dec 30, 2024 | 11:45:AM

(24  نیوز )میلبورن ٹیسٹ میچ  میں آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے کر اس کا ٹیسٹ چیمپئن شپ  کا فائنل کھیلنا مزید دشوار بنا دیا۔ 

میلبورن ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 184 رنز سے شکست دےکر  بھارت کے  ٹیسٹ چیمپئن شپ کھیلنے کے خواب چکنا چور کردیئے ، اس کے ساتھ ہی کینگروز نے 5 ٹیسٹ میچوں  کی سیریز میں 2-1 کی برتری بھی حاصل کر لی۔

بھارت کی ٹیم 340 رنز کے ہدف کے جواب میں 155 رنز پر ڈھیر ہوگئی، بھارت کے 9 کھلاڑی ڈبل فگرز میں ہی نہ جا سکے۔

بھارت کے یشسوی جیسوال84اور رشبھ پنت 30 رنز بنا کر آوٹ ہوئے،  کینگروز کی جانب سے کپتان پیٹ کمنز اور اسکاٹ بولینڈ نے 3،3، وکٹیں سمیٹیں جبکہ سپنر نیتھن لوئن نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

    ان کے علاوہ مچل  سٹارک اور ٹریوس ہیڈ کو ایک ایک وکٹ ملی، آسٹریلوی بولرز نے بھارت کی آخری سات وکٹیں محض 34 رنز کےاضافے سے گرا دیں،  انڈیا کے 121 رنز پر 3 کھلاڑی آوٹ تھے۔

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو بہترین کارکردگی  پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

  میچ میں کامیابی کے بعد آسٹریلیا ٹیم جنوبی افریقہ کےخلاف ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنے کے لئے مضبوط دعویدار بن گئی ۔  

ڈبلیو ٹی سی پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال:

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان میلبرن میں کھیلے جانے والے چوتھے میچ کے نتیجے کے بعد آسٹریلیا پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر آگیا۔

بھارت کے پوائنٹس اوسط 55.88 سے کم ہوکر 52.78 پر آ گئی جبکہ آسٹریلیا کی پوائنٹس اوسط58.89 سے بڑھ کر 61.46 ہوگئی۔

بھارت کے پاس ان میلبرن ٹیسٹ کے بعد صرف ایک میچ جب کہ آسٹریلیا کے پاس ابھی 3 میچز باقی ہیں۔


 
 

مزیدخبریں